روم (نئی دنیا)اسرائیلی فوج کی غزہ کے چرچ میں 2 اسرائیلی خواتین کو ہلاک کرنےکے معاملے پر پوپ فرانسس کے بعد اٹلی نے بھی اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کی ہے۔
روم سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسنائپرز نے چرچ میں دو خواتین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔
اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تجانی نے اس حوالے سے کہا کہ چرچ میں اسرائیلی اسنائپرز کی فائرنگ سےخواتین کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔
انھوں نے کہا کہ چرچ میں فائرنگ کا حماس کے خلاف لڑائی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یقینی طور پر مسیحی گرجا گھروں میں کوئی دہشت گرد نہیں چھُپے ہوئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کےحملوں کو دہشتگردی قرار دیا تھا۔