گجرات پولیس تھانہ ککرالی کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش اور اقدام قتل کا مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔

کھاریاں( سلیم اختر بٹ) گجرات پولیس تھانہ ککرالی کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش اور اقدام قتل کا مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی SIمحمد اسلم نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش علی حسنین عرف علی بٹ کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ جو قبل ازیں تھانہ ککرالی کے اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 241/23 میں مجرم اشتہاری بھی تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 3کلو سے زائد چرس اور اسلحہ نا جائز رائفل کلاشنکوف، رائفل 44 بوراور پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔۔


جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش مولا بخش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں