جہلم (محمداسماعیل چوہدری )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ فواد الیکشن لڑیں گے،حبامیری بڑی بہن ہیں، گھر کے معاملات گھر میں حل کریں گے ۔
لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد کس نشان پر الیکشن لڑیں گے یہ سرپرائز ہے ابھی نہیں بتا سکتے، یہ فیصلہ بعد میں ہوگا۔
فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پریشان ہیں ،پریشانی میں انہوں نے کوئی بات کی ہے،وہ میری بڑی بہن ہیں۔