جہلم (محمداسماعیل چوہدری) فواد چوہدری کی اہلیہ نے ایک بار پھردیور فیصل چودھری پر سنگین الزامات عائدکردیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ فراز چوہدری، فیصل چوہدری,شیر باز اور ان کے گھر کے سربراہ چوہدری شہباز حسین کے احکامات پر تحصیل پریس کلب جہلم کے صدر شہباز بٹ نے پریس کانفرنس روکنے کیلئے تالے لگا دیےاور پولیس کے ذریعے انہیں گرفتار کرنے کی بھی کوشش کرائی گئی ہے