سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری )گجرات سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اور صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور ایم پی اے چوہدری محمدارشد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
دونوں ہی رہنماؤں نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی اور ذمے دار عناصر کو سزادینے کا مطالبہ کیا۔
سید فیض الحسن شاہ نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، 9 مئی کا واقعہ ہم سیاستدانوں پر بوجھ ہے۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد نے کہا کہ وہ آئندہ کسی پارٹی کوجوائن نہیں کریں گے اور نہ ہی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سات دن قبل دونوں رہنماؤں سمیت گجرات سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شجاعت نوازاجنالہ کے خاندان کی طرف سےانکے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کیلئے اور بازیابی کیلئے اعلیٰ عدلیہ میں رٹ دائر کررکھی ہے
سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شجاعت نوازاجنالہ ابھی تک منظرعام پر نہیں آسکے ۔