پوپ فرانسس کی ہم جنس پرست جوڑوں کو مشروط دعا دینےکی اجازت

فرانس (حمیدچوہدری سے)رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کو ہم جنس پرست جوڑوں کو دعا دینے کی مشروط اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کی جانب سے ہم جنس پرستوں کو دعائے برکت کی اجازت ملنے کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

پوپ فرانسس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پادریوں کو مخصوص حالات میں ہم جنس اور ’بے قاعدہ‘ جوڑوں کو برکت کی دعا دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹیکن دستاویزات کے مطابق ہم جنس اور بے قاعدہ جوڑوں کی شادی کے موقع پر انہیں روایتی شادی کی رسومات، مخصوص لباس اور شادیوں سے وابستہ دیگر تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ہم جنس پرست جوڑوں کی شادی چرچ کی باقاعدہ رسومات کا حصہ نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ ویٹیکن شادی کو ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی دیکھتا ہے۔

دستاویزات میں اس مؤقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ شادی مرد اور عورت کے درمیان زندگی بھر کی رسم ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم جنس پرست جوڑوں کو شادی کی تقریب سے مشابہت سے گریز کرنا چاہیے۔

ویٹیکن دستاویزات کے مطابق یہ اجازت اس بات کی علامت ہونی چاہیے کہ ’خدا سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں