فرانس(حمیدچوہدری)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ میں تباہی کے بعد اسرائیلی جنگی نظریئے کی مخالفت کر دی ۔ فرانس کے 5 براڈکاسٹر زکے ساتھ ایک طویل انٹرویو کے دوران فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ اسرائیل غزہ کو ملیا میٹ کردے ہم اس نظریئے کی حمایت نہیں کرسکتے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر جنگ کا مطلب غزہ کو ملیا میٹ کردینا یا شہری آبادی پر بلاامتیاز حملہ کرنا ہے۔ قتل عام اور خوفناک تباہی کے بعد میکرون غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرنے والے پہلے مغربی رہنماؤں میں سے ایک تھے۔