سرائے عالمگیر(محمد اسماعیل چوہدری)سرائے عالمگیرکے نواحی علاقے گڑھا جٹاں میں موٹر سائیکل قابو سے باہر ہونے سے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکڑا گئے جس کے نتیجہ میں 1 خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت دبیہ علی کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں دانش علی، علی شان، واجد علی شامل ہیں ،لاش کو THQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شدید زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا