برطانیہ میں کوویڈ پھیلنے کا خدشہ ؛ نئی قسم جے این 1 میں اضافہ

برطانیہ میں کوویڈ پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مانچسٹر سے میڈیا رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ کی نئی قسم جے این 1 میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں دفتر برائے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ کوویڈ کی نئی قسم 18 سے 44 سال کے عمر کے افراد میں زیادہ ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے سماجی رابطے اور کرسمس پر وائرس کی منتقلی کے امکان زیادہ ہیں۔

این ایچ اے نے کہا کہ لوگوں کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ نیشنل ہیلتھ ایجنسی نے مزید کہا دیگر وائرس بھی سرد موسم میں محتلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں