(ریذیڈنٹ ایڈیٹر یورپ حمید چوہدری)
اٹلی ؛ بیرگامو پاکستانی قتل کیس 30 سالہ قاتل خادم حسین سوٹزرلینڈ سے گرفتار
بیرگامو میں پاکستانی ساجد حسین کو قتل کر کے فرار ہونے والا 30 سالہ ملزم خادم حسین سوٹزرلینڈ میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ بس کے ذریعے جرمنی جا رہا تھا گرفتاری کے وقت تک ملزم خادم حسین نے خون آلود کپڑے ہی پہنے ہوئے تھے اس کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ،اٹالین پولیس کی دی گئی معلومات پر سویٹز رلینڈ پولیس نے جرمنی جاتی بس کو روک کر خادم حسین کو گرفتار کیا اور قانونی کاروائی کے بعد ملزم کو ایک دو دن میں اٹالین پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔