گجرات (محمد اسماعیل چوہدری)مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ ہمارے خاندان میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد ہو۔
گجرات میں ق لیگ کے ورکرز کنونشن میں چوہدری وجاہت حسین، سالک حسین اور شافع حسین نے شرکت کی۔
دوران خطاب چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ابہام پیدا کیا گیا کہ ہمارے خاندان میں مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین ہمارے ساتھ ہیں، دونوں بھائیوں کے حوصلے بلند ہیں۔چوہدری وجاہت گجرات میں انتخابی مہم کے دوران ہمارے ساتھ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خواہش ہے ہمارےخاندان میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد ہو، امید ہے ہم سب ایک پیج پر ہوں گے۔