جہلم(محمد اسماعیل چوہدری )پولیس نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کوشش میں فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کوبھی حراست میں لے لیا۔
فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے فراز چودھری کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فراز چودھری سابق وزیر فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے۔
فیصل چودھری کے مطابق فراز چودھری کو ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر سے اٹھایا گیا۔