بارسلونا(نئی دنیا) پاکستانی نژاد دو کرکٹر اسپین میں لاپتہ تفصیلات کے مطابق یونان کی نیشنل کرکٹ ٹیم میں ٹاپ کے دو پاکستانی کھلاڑی لاپتہ ہونے کی خبریں یورپ کے نیوز چینل کی ہیڈ لائنز بن گئی۔
یونان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دو پاکستانی کھلاڑی اسپین میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد یونان واپسی سے قبل اسپین کے بارسلونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔
یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد محمد گل نواز اور کاشی رامین جو کہ یونان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں، یونانی ٹیم کے ساتھ ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے سپین گئے تھے۔ ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد یونانی وفد واپس یونان جانے کے لیے بارسلونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھاکہ تب دونوں پاکستانی نوجوان لاپتہ ہوگئے۔