ریاض (نئی دنیا)سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 16 ہزار 899 غیر قانونی تارکین گرفتار کرلیے گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتاریاں 14 دسمبر سے 20 دسمبر 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 11033 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔3493 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2373 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 769 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ان میں سے 39 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپی جبکہ تین فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 80 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 11 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔