گجرات(نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ آج سارا دن ان کی والدہ کو الیکشن لڑنے کےلیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دیے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ انتظامیہ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کی دھجیاں اڑاتی رہی۔
RPReplay_Final1703346826
مونس الہٰی نے مزید لکھا کہ جب بلآخر ان کی والدہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے آگے جانے دیا گیا تو گیٹ کے ساتھ کھڑے شخص نے ان سے کاغذات چھیننے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی اور سوال کیا کہ ان کی والدہ کے ارد گرد موجود سویلین کپڑوں میں یہ لوگ کون ہیں؟