اسلام آباد : 3 نشستوں پر خواجہ سرا نایاب علی سمیت 160 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 160 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
پی ٹی آئی کے شعیب شاہین نے تینوں یعنی این ایز 46 تا 48، عامر مغل اور مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پی ٹی آئی ہی کے عامر شیخ نے این اے 47، سردار مصروف ایڈووکیٹ نے این اے 46 کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
مسلم لیگ نے کے رفعت چودھری نے این اے48 اور ذیشان نقوی نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

خواجہ سرا نایاب علی

خواجہ سرا نایاب علی، اقلیتی امیدوار ثانیہ یونس نے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

اسلام آباد سے ن لیگ کے نور اعوان سمیت تقریبا 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیدواروں نے بھی اسلام آباد سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں