یورپ بھر کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ،ایفل ٹاور سمیت شاہراہیں برقی قمقموں سے روشن

فرانس (ریذیڈنٹ ایڈیٹر یورپ حمیدچوہدری)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی یورپ بھر کی طرح کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، ایفل ٹاور سمیت شاہراہوں کو برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا ہے

فرانس کے شہر پیرس کی ڈھلتی شامیں کرسمس کے نزدیک آتے ہی جگمگ جگمگ کرنے لگیں ہیں ،سورج ڈھلتے ہی ایفل ٹاور سمیت شہر بھر میں کی گئی لائٹنگ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہے لوگ اپنے پیاروں کے ہمراہ سیلفیاں لے رہے ہیں، بچے بھی کرسمس ٹری کی چمک دمک سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ،

پیرس میں کرسمس کی آمد پرجشن کا سماں ہے جبکہ شاپنگ مالز میں کرسمس کی مناسبت سے ڈسکاؤٹ ریٹس پر اشیا فروخت کی جارہی ہیں، چاکلیٹس کی خریدوفروخت عروج پر پہنچ گئی، لوگ تحفے تحائف خریدنے کیلئے شاپنگ مالز کا رخ کر رہے ہیں۔

پیرس کے لوگوں نے بتا دیا ہے کہ وہ زندگی بھرپور انداز میں جینے کا سلیقہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ایفل ٹاور، پیرس کی شاہراہیں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جگ مگ کررہی ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں