چوہدری شجاعت کے صاحبزادوں نے پھوپھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس بھیجی، چوہدری مونس الٰہی

گجرات(بیوروچیف) سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کرنے کےلیے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھیجی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک فرد کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی اور اس کے ساتھ اپنا پیغام بھی درج کیا۔پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گجرات میں ظہور پیلس پر چھاپہ مارا ہے اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے وکلاء، تجویز کنندہ، تائید کنندہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایڈووکیٹ عرفان بشیر کنگ بھی شامل ہیں۔چوہدری مونس الہٰی نے اس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کرنے کےلیے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھیجی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں