فرانس(حمیدچوہدری)میاں نواز شریف نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے لئے میاں نواز شریف کی حکومت ضروری ہے۔ میاں نواز شریف کی حکومت نے ہمیشہ پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کئے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے سینیر راہنماؤں سردار ظہور اقبال اور راجہ علی اصغر نے کیا۔
ن لیگی سینئر راہنما قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے میاں نواز شریف کی حکومت ازحد ضروری ہے
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ہمیشہ پاکستانی بزنس مینوں کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے ادوار حکومت میں کاروباری طبقے کی مشاورت سے معیشت کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کئے۔
جس سے ملک و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حالات بہتر ہوئے اور اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کا رُجحان بڑھا۔
اوورسیز پاکستانی میاں نواز شریف کو پھر سے وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان ترقی کرے اور پھلے پھولے
سردار ظہور اقبال اور راجہ علی اصغر نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور قوم کا سر فخر سے بلند
رکھنے کی پاداش میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جلا وطنی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
لیکن پاکستان کے دفاع پر کوئی مصالحت نہیں کی۔
پاکستان کے غیور عوام نواز شریف اور مریم نواز پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن کو انتخابی مہم میں شاندار پذیرائی مل رہی ہے اور فتح ن لیگ کا مقدر ہے۔اور دو ہزار چوبیس میں ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ہوں گے۔