گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی این اے 128 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے

لاہور (نئی دنیا) گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔چاہت فتح علی خان نے لاہور کے این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔یہاں یہ واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے کاغذات اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کروائے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔ خوشیاں بانٹنے آ گیا ہوں، اب میرا دل چاہتا ہے کہ میں عوام میں رہوں اور مزید خوشیاں بانٹوں۔ چاہت فتح علی خان نے اس سے متعلق اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں اُن کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے یہ قدم پاکستانی عوام کی خوشی کے لیے اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں