گجرات سے ٹی ایل پی کے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ثاقب نواز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

گجرات(بیوروچیف )گجرات میں حلقہ پی پی 29 سےتحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار ملک ثاقب نواز کو قتل کردیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ملک عدنا کے مطابق ملک ثاقب نواز کو زمین کے تنازع پر مخالفین نے قتل کیا۔

ڈی ایس پی ملک عدنان کے مطابق کڑیانوالہ کے علاقے میں ملک ثاقب نواز کو گھر سے کھیتوں میں جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ملک ثاقب نواز کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ کا مقدمہ شہباز گجر اور انور گجر سمیت 6 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں