پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سے پارٹی نشان واپس لینے کا ای سی پی کا فیصلہ معطل کردیا

پشاور(نئی دنیا)پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے فیصلے کو عبوری معطل کردیا۔

عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔

پشاور ہائی کورٹ نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں