پیرس میں (ن )لیگی رہنما سید جمال شاہ کی جانب سے کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ

(ریذیڈنٹ ایڈیٹریورپ حمید چوہدری)
مسلم لیگ(ن )فرانس کے سینئر رہنما سید جمال شاہ کی جانب سے مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی رہنماوں اور صحافی برادری کے اعزاز میں فش پارٹی کا اہتمام کیاگیا، فش پارٹی کا اہتمام مراکش ریسٹورنٹ پر کیاگیا، سینئر رہنما مسلم لیگ ن سید جمال شاہ نے پارٹی رہنماوں اور صحافیوں کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، انکا کہنا تھا کہ پروگرام کی کامیابی کا سہرا جتنا پارٹی کارکنان کو جاتا ہے وہیں صحافیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا،

سید جمال شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے سائے تلے متحد ہے جلد فرانس مسلم لیگ ن کا گڑھ ہوگا اور وہ وقت دور نہیں جب میاں نوازشریف پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، قائمقام صدر مسلم لیگ ن فرانس شیخ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نوجوان کارکنوں نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے حالات کاتقاضہ بھی یہی ہے کہ نوجوان آگے آئیں اور پارٹی کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،

سفارتخانہ پاکستان فرانس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیخ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شناخت نہ ہونیوالے پاکستانیوں کی ڈیتھ باڈیز پاکستان بھیجنے کی ذمہ داری سفارتخانہ پاکستان کی ہے مگر ہمیشہ سفارتخانہ نے یہ ملبہ بھی کمیونٹی رہنماوں پر ڈالا ہوا ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان کو کمیونٹی فنڈز کا استعمال کمیونٹی پر کرنا چاہئیے ناکہ کرسمس پارٹیوں پر خرچ کرنا چاہئیے، اس موقع پر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بھی خوب گپ شپ رہی۔

تقریب میں فیصل سعید ، شیخ وسیم اکرم، راجہ اشفاق احمد، شہباز کسانہ ، راجہ علی محمد ، عصمت اللہ گوندل، چوہدری یاسر مردان، چوہدری عبدالقادر، سینئر صحافی ملک منیر احمد ،رضا چوہدری، سید شاہ زیب ارشد ،بلال محمد خان، سلطان محمود ، چوہدری وسیم ، مظہر جٹ، علی ذیشان اور انوار حسین نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں