یورپین دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانیوں کیلئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

(ریذیڈنٹ ایڈیٹر یورپ حمید چوہدری)
یورپین دارالحکومت برسلز میں قائم سفارتخانہ پاکستان برسلز نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےلیے ماہ دسمبر کی آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے کمیونٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہیں سفارت خانے کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کرسمس کے موقع پر بیلجیئم کی مسیحی کمیونٹی کی جانب سے سفارت خانے کی تقریب میں بھر پور شرکت کو انتہائی خوش کن تجربہ قرار دیا اور اس کےلیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس حوالے سے انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ ان کے مسائل کو حل کرنے کےلیے ان کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں