سپین نیشنل پولیس نے 6پاکستانیوں کو مبینہ طور پر بیٹیوں کو زبردستی شادی کے لئے دباؤڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا

(ریذیڈنٹ ایڈیٹر یورپ حمید چوہدری)
سپین نیشنل پولیس نے ویلنسیا میں 6 افراد کو گرفتار کیاہے جن پر مبینہ طور پر بیٹیوں پر زبردستی شادی کے لئے دباؤڈالنے کا الزام ہے،گرفتار افراد کی عمریں 27 سے 60 سال کے درمیان ہیں ۔
گزشتہ ہفتےایک لڑکی کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کروائی گئی کہ اس کے والدین زبردستی اس کی شادی پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں۔ایسا نہ کرنے پر اس کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ لڑکی کی شکایت پر باپ اور اس کے بھائی کو گرفتارکرلیاگیا۔

دوسرے کیس میں دو سگی بہنوں پر دباؤ ڈال کر ان کی شادی پاکستان میں کی گئی۔ شادی کے بعد دونوں اپنے شوہروں کے ساتھ ویلنسیا آگئیں۔ دونوں کے شوہروں نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر وہ خواتین گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔ دونوں بہنوں کی شکایت پر باپ اور بھائی کو زبردستی شادی، دھمکیاں دینےکے جرم میں گرفتار کیاگیا جبکہ شوہروں کو ویلنسیا اور میڈرڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔مقدے میں جنسی تشدد، زیادتی، بدسلوکی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں