یورپی یونین نے بچوں کو فحش فلموں سے محفوظ رکھنے کے لیے فحش فلموں کی ویب سائٹس کو عمر کی تصدیق کرنے کا پابند کر دیا

(ریذیڈنٹ ایڈیٹریورپ حمید چوہدری)
یورپی یونین نے بچوں کو فحش فلموں سے محفوظ رکھنے کے لیے فحش فلموں کی ویب سائٹس کو عمر کی تصدیق کرنے کا پابند کر دیا۔ بی بی سی کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے فحش فلموں کی چار بڑی ویب سائٹس پورن حب، ایکس ویڈیوز و دیگر سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ یورپی یونین کے کسی بھی صارف کو عمر کی تصدیق کیے بغیر اپنے فحش مواد تک رسائی نہیں دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ چار ویب سائٹس یورپ میں سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی فحش فلموں کی ویب سائٹس ہیں جن پر ماہانہ اوسطاً ساڑھے 4کروڑ یورپی شہری فحش فلمیں دیکھتے ہیں۔ یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ کم عمر لوگوں کو فحش مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک انتہائی اہم اقدام ہے، جس کے لاگو ہونے سے یورپ کے تمام شہری اپنے بچوں کو ان ویب سائٹس سے دور رکھ سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس پابندی کے لاگو ہونے کے بعد یورپی ممالک کے شہریوں کو اپنے یورپین ڈیجیٹل شناختی والٹ سے الیکٹرانک دستاویزات ان ویب سائٹس کو مہیا کرنی ہوں گی، جن سے ان کی عمر کی تصدیق ہونے کے بعد ہی ویب سائٹس صارفین کو اپنے مواد تک رسائی دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں