صنم جاوید کو مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا

لاہور (نئی دنیا) پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا۔

لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے مقدمے میں صنم جاویدکو گرفتار کرکے سیشن عدالت لاہور میں پیش کردیا، ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں