معروف گلوکارچاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور (نئی دنیا) سوشل میڈیا سٹارچاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ان کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت کے باعث مسترد کیے گئے ہیں، انہوں نے این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ان کے پاس اپیل میں جانے کاحق موجود ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے بعد معاملہ اپیلٹ ٹربیونل میں جاتا ہے ،جس کا فیصلہ 10 جنوری تک ہوگا،12جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں،13جنوری کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں