یوکرین کا روس پر فضائی حملہ 14 افراد ہلاک

یوکرین میں روسی حملے کے بعد یوکرین نے روس کے سرحدی علاقے بلگورود میں فضائی حملہ کر دیا۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین کے فضائی حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 بچےبھی شامل ہیں، حملے میں 108 افراد زخمی بھی ہوئے۔کریملن کا کہنا ہے کہ بلگورود حملے سے روسی صدر پیوٹن کو آگاہ کردیا گیا ہے.روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ بلگورود پر حملہ معاف نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے یوکرین میں روسی فضائی حملوں میں 39 افراد مارے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں