دبئی (ڈیسک نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک پاکستانی کی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری لگ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری محمد انعام نے صرف 15 درہم کا ٹکٹ خریدا تھا جس کی بنیاد پر انہوں نے ایک کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے ہیں۔انعام جیتنے والا پاکستانی شہری محمد انعام یو اے ای میں مقیم ہے، جو ایک نجی فرم میں فنانس آڈیٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔
خیال رہے کہ یو اے ای مختلف قسم کے لکی ڈراز اور ریفلز کے حوالے سے کافی مشہور ہے، جن میں بہت ساری اسکیمیں بڑی نقد رقم، لگژری کاریں، ریئل اسٹیٹ اور گولڈ کے انعامات پیش کیے جاتے ہیں۔