ڈیرہ اسماعیل خان (نئی دنیا)سربراہ جے یوآئی (ف )مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پرفائرنگ سے متعلق پولیس نے بیان جاری کیا ہے۔
آر پی او ڈی آئی خان ناصر محمود ستی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان محفوظ ہیں،فائرنگ کے وقت مولانا فضل الرحمان کی گاڑی وہاں پر پٹرول ڈلوانے کیلئے لائی گئی تھی،فائرنگ کا مولانا فضل الرحمان سے کوئی تعلق نہیں،فائرنگ ٹول پلازہ کی سمت میں کی گئی۔