یار بلوچ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمٰن نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں سیاسی رہنماؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

اوکاڑہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔

تقریب میں مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سوال کیا کہ ’جناب صدرِ پاکستان‘ کیسے ہیں؟

اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ’یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمٰن نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے۔

آصف علی زرداری کے ریمارکس پر مولانا سمیت تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں