2023ءکے دوران ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے1251 ملین روپے کی منی لانڈرنگ اور 138 کلو سونے کی اسمگلنگ ناکام بنائی

2023ءکے دوران ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے1251 ملین روپے کی منی لانڈرنگ اور 138 کلو سونے کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔

ہیڈ کوارٹرز اے ایس ایف نے ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق 2023ء کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئر پورٹس پر اے ایس ایف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 58 کلو گرام ہیروئین، 18 کلو گرام چرس، 98 کلو گرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن برآمد کی۔

رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے 2023ء کے دوران مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 138 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ASF کا کردار اہم رہا

رپورٹ کے مطابق 2023ء کے دوران مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیاں کر کے1251 ملین روپے مالیت کی بیرونی ملکی کرنسی جس میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یو کے پاؤنڈ، درہم، ترک لیرا وغیرہ شامل ہیں کی منی لانڈرنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں