دلچسپ ہوائی سفر ؛ سال 2024ء میں ٹوکیو سے روانہ مسافر 2023 ءمیں امریکا پہنچے

وقت ہمیشہ آگے جاتا ہے مگر نئے سال سے جڑا ٹوکیو سے لاس اینجلس کا سفر مسافروں کو پچھلے سال واپس لے گیا۔

یہ دلچسپ سفر جاپانی ایئر لائن آل نیپون ایئرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بجکر 6 منٹ پر ٹوکیو کے ہنیدہ ایئرپورٹ سے امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئی۔

بوئنگ 787 نائن ڈریم لائنر کے ذریعے آپریٹ کی گئی یہ پرواز 8 گھنٹے 50 منٹ کا سفر طے کرکے امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تو دسمبر 2023 کی شام کے 4 بجکر 57 منٹ ہوئے تھے۔

یوں اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے میں واپس پہنچے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں