جینڈر انٹرایکٹیو الائنس کی رہنما شہزادی رائے نے کہا ہے کہ 15 ہزار خواجہ سرا ووٹر لسٹ میں نہیں ہیں۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز بننے کا عمل ختم کردیا گیا ہے۔الیکشن میں بھی خواجہ سراؤں کی نمائندگی نظرانداز کر کے ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔
جینڈر انٹرایکٹیو الائنس کی رہنما نے مزید کہا کہ خواجہ سراؤں کا ایک فرد بھی ووٹنگ لسٹ میں موجود نہیں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔