نئے عیسوی سال کے آغاز پر منہاج یوتھ لیگ فرانس کے زیر انتظام مرکز منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ایک خوبصورت محفل قرآت ونعت کا اہتمام

نئے عیسوی سال کےآغاز 31 دسمبر2023 اور یکم جنوری 2024 ‌‌‌کی درمیانی شب منہاج یوتھ لیگ فرانس کے زیر انتظام مرکز منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ایک خوبصورت محفل قرآت ونعت کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں کلیشی سوبوا مسجد بلال کے امام قاری محمد یونس بن محمد المکاوی نے انتہائی خوبصورت انداز میں اللہ کا مقدس کلام قرآن مجید سنایا
زاھد محمود چشتی، دانش بھٹی، قاضی مغیث لطیف،میاں بابر ، سلمان نعیم اور راحیل عابد فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور نے ھدیئہ نعت کے پھول پیش کیے ۔

طاہر عباس گورائیہ صاحب نے گفتگو کرتے ہوۓ فرمایا، نیک سنگت و صحبت حق کے ساتھ مضبوطی سے جژنا،
ایمان اور اعمال صالحہ کے ساتھ زندگی گزارنا۔نوجوانوں کو مستقل مزاجی کے ساتھ نیکی کے کاموں میں عملی کردار ادا کرنا ہی مقصد حیات بنانا چاہئیے۔
مزید دو احادیث بیان کرتے ہوۓ فرمایا (1) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ میرے متعلق جیسا گمان رکھتا ہے میں اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں۔ جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ اپنے دل میں میرا ذکر (ذکر خفی) کرے تو میں بھی (اپنے شایان شان) خفیہ اس کا ذکر کرتا ہوں، اور اگر وہ جماعت میں میرا ذکر (ذکر جلی) کرے تو میں اس کی جماعت سے بہتر جماعت میں اس کا ذکر کرتا ہوں ۔ اگر وہ ایک بالشت میرے نزدیک آئے تو میں ایک بازو کے برابر اس کے نزدیک ہو جاتا ہوں۔ اگر وہ ایک بازو کے برابر میرے نزدیک آئے تو میں دو بازؤوں کے برابر اس کے نزدیک ہو جاتا ہوں اور اگر وہ میری طرف چل کر آئے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں ۔یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

( 2) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو راستوں میں پھرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔ جب وہ ایسے لوگوں کو پاتے ہیں تو ایک دوسرے کو نداء دیتے ہیں کہ ادھر اپنی حاجت کی طرف دوڑ آؤ۔ ارشاد فرمایا: پھر وہ آسمانِ دنیا تک ان پر اپنے پروں سے سایہ فگن ہو جاتے ہیں۔ پھر (جب وہ واپس اللہ تعالیٰ کے پاس جاتے ہیں تو ان سے ان کا رب پوچھتا ہے، حالانکہ وہ ان سے بہتر جانتا ہے، کہ میرے بندے کیا کہتے ہیں؟ وہ عرض کرتے ہیں: وہ تیری پاکیزگی، بڑائی، تعریف اور بزرگی بیان کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟ وہ عرض کرتے ہیں: اللہ رب العزت کی قسم! تجھے تو انہوں نے نہیں دیکھا ۔ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اگر وہ مجھے دیکھ لیں تو ان کی کیا حالت ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں: اگر وہ تجھے دیکھ لیں تو تیری بہت زیادہ عبادت کریں، تیری بہت زیادہ بزرگی بیان کریں اور تیری بہت زیادہ تسبیح کریں۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وہ مجھ سے کیا مانگتے ہیں؟ وہ عرض کرتے ہیں: وہ تجھ سے جنت مانگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کیا انہوں نے جنت کو دیکھا ہے؟ وہ عرض کرتے ہیں: اللہ کی قسم، انہوں نے اسے دیکھا تو نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اگر اسے دیکھ لیں تو کیا حال ہو گا ؟ وہ عرض کرتے ہیں: اگر وہ اسے دیکھ لیں تو اس کی بہت زیادہ حرص، بہت زیادہ طلب اور بہت زیادہ رغبت رکھنے والے ہو جائیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں؟ وہ عرض کرتے ہیں: دوزخ سے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کیا انہوں نے دوزخ کو دیکھا ہے؟ وہ عرض کرتے ہیں: اللہ کی قسم ! اسے دیکھا تو نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اگر اسے دیکھ لیں تو کیا حال ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں: اگر اسے دیکھ لیں تو ان کا اس سے بھاگنا اور ڈرنا بہت زیادہ بڑھ جائے ۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے: گواہ رہنا میں نے انہیں بخش دیا۔ ایک فرشتہ عرض کرتا ہے: ان میں فلاں شخص ایسا بھی تھا جو (ذکر کے لیے نہیں بلکہ ) اپنی حاجت کے لیے آیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وہ (یعنی میرے اولیاء اللہ )

ایسے ہم نشیں ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والا کبھی بد بخت و محروم نہیں ہوتا ۔“

اس حدیث کو امام بخاری اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔

عدیل خواجہ صاحب نے فرانسیسی زبان میں بہت خوبصورت اندازمیں حقوق العباد پر جامع گفتگو فرمائی۔پروگرام میں منہاج سسٹر لیگ ،منہاج وومین لیگ،منہاج ایجوکیشن،منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن،منہاج تدفین سروسز،منہاج یوتھ لیگ فرانس اور علاقائی تنظیمات کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
وجد آفرین ذکر خداوندی کے ساتھ نۓ سال 2024 کا استقبال کیا گیا اور فرانس میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز پاکستان امت مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔نقابت کے فرائض منظور حسین بھٹی صاحب نے سر انجام دیے۔
۔حاجی گلزار احمد کے والدین اور فوت شدہ لواحقین کے لیے خصوصی ایصال ثواب کیا گیا
پروگرام میں شریک خواتین و حضرات کے لیے کھانا پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں