نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی چوہدری شجاعت سے لاہور میں ملاقات

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

انوارالحق کاکڑ اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات ملک کی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں ان کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت نے ہمیشہ رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی۔

نگران وزیر اعظم نے پنجاب میں خدمت اور کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر محسن نقوی کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کے فرزند چوہدری سالک حسین ،چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں