ٹوکیو ایئر پورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن پر موجود دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا ،جہاز میں 379 مسافر سوار تھے

ٹوکیو(نئی دنیا ) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن پر موجود دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو ز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس میں مسافر طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے ، 379 مسافروں سے لیس مسافر طیارہ ٹوکیو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران رن وے پر ایک اور کوسٹ گارڈ ایئر کرافٹ موجود تھا جس سے طیارے کی شدید نوعیت کی ٹکر ہوئی اور فوری دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ٹوکیو ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہناہے کہ جہاز میں 379 مسافر سوار تھے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت نکال لیا گیاہے اور آگ بجھا دی گئی ہے۔ بتایا گیاہے کہ مسافر طیارہ جاپان کے شہر ‘ساپرو ایئر پورٹ ‘ سے آر ہا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں