2023ءشوبز شخصیات نے اپنی شادی شدہ زندگی کو طلاق پر ختم کیا جبکہ کچھ نےاپنے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا

گزشتہ سال2023 جاتے جاتے ہمیں کئی یادیں دے کر جارہا ہے، یہ سال کچھ شوبز شخصیات کے لیے بُرا سال ثابت ہوا جنہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کو طلاق پر ختم کیا جبکہ کئی پاکستانی اسٹارز نے رواں سال اپنے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز بھی کیا۔خوبرو پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے 3 مئی کو شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا تھا۔اداکارہ نے متحدہ عرب امارات میں بھارتی فلم ساز موجی بصر سے شادی کی تھی جبکہ اس کے تقریباً 6 ماہ بعد جوڑے کے ولیمے کی تقریب بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی۔ اداکارہ اشنا شاہ رواں سال 26 فروی کو گولفر حمزہ امین سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں اور اس یادگار دن پر انہوں نے سرخ عروسی جوڑے کیساتھ بھاری بھرکم جیولری کا انتخاب کیا تھا۔ حرا خان اور ارسلان خان: پاکستانی ٹیلی ویژن اسٹارز حرا خان اور ارسلان نے فروری کے مہینے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کرکے اپنی محبت کو شادی کے مضبوط رشتے میں بدل دیا، حرا اور ارسلان کی ناصرف شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر نمایاں رہی بلکہ اسکے بعد سے ا ب تک مختلف مواقعوں پر یہ جوڑی توجہ سمیٹتی رہی ہے۔ پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے ماہِ اپریل میں بزنس ٹائیکون علی اوپال سے اپنے عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کی۔پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے بھی شادی کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا تھا۔ماہرہ خان نے ماہِ اکتوبر میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی جس کی شاندار تقریب بھوربن میں منعقد کی گئی، شادی کی تقریب میں ماہرہ کے قریبی دوستوں نے شرکت کی اور اسے یادگار بنایا۔ اداکارہ کی شادی میں انکا بیٹا ازلان بھی خوب توجہ کا مرکز رہا۔ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل انزیلا عباسی، شوبز کے تجربہ کار جویریہ اور شمعون عباسی کی بیٹی ہیں جن کی شادی کی تقریب 5 اگست 2023 کو انجام پائی تھی، جس میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی،انزیلا عباسی نےمصنف تاشفین انصاری سےشادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا۔جولائی میں پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے سوشل میڈیا انفلوئنسر و ماڈل مزنا ملک کے ساتھ پُرمسرت و پُروقار تقریب میں شادی کی اور شادی کی دلکش تصاویر سے اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔ شاہین آفریدی: 20 ستمبر کو پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے شادی کی جبکہ سال کے آغاز پر ماہِ فروری میں دونوں نے ایک پُروقار تقریب میں نکاح کیا تھا۔کرن اشفاق: پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے سال 2023 کے اختتام سے قبل سیاستدان حمزہ علی سے دوسری شادی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں