امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھارتی نژاد بزنس مین نےاپنی 54 سالہ بیوی اور 18 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کے پوش ترین علاقے میں ایک انتہائی پُرتعیش حویلی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی ہیں۔دی نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے۔ جس میں 11 بیڈ اور 14 باتھ رومز ہیں اور یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے۔اس حویلی کو راکیش کمل نے 2019 میں 4 ملین امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت 5.45 ملین امریکی ڈالر ہے تاہم اب ایک سال قبل نیلامی میں اسے 3 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔راکیش اور ٹینا کی بیٹی آریانا مڈل بیری کالج کی طالبہ تھی جس کے اخراجات 64 ہزار 800 ڈالرز سالانہ تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک خودکشی بعد از قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ راکیش کمل کی لاش کے پاس اسلحہ بھی ملا ہے جو راکیش کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ تینوں کی اموات اسی بندوق سے ہوئی۔