انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایوارڈز کے سلسلے میں مختلف کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان ، جس میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایوارڈز کے سلسلے میں مختلف کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی ایوارڈز کے سلسلے میں ٹی20 میں کرکٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری کی نامزدگیوں میں نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا بٹ اور بھارت کے سوریا کمار یادیو شامل ہیں۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کےلیے سری لنکا کی چماری اتاپتو، انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز اور آسٹریلیا کی ایلیسے پیری امیدوار ہیں۔آئی سی سی مینز ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر میں جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزے، بھارت کے یاشاسوی جسوال، سری لنکا کے دلشن مدھوشنکا اور نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا شامل ہیں۔ آئی سی سی ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی امیدوار بنگلادیش کی معروفا اختر، انگلینڈ کی لارین بیل، اسکاٹ لینڈ کی ڈارکے کارٹر اور آسٹریلیا کی پھوئبی لچ فیلڈ ہیں۔آئی سی سی ایوارڈز جیتنے والے کرکٹرز کا اعلان اس ماہ کے آخر میں ہوگا۔ آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں