وزیرستان(ڈیسک نیوز)شمالی وزیرستان میں سابق رکن اسمبلی محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، تاہم محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں،بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے،ڈی پی او روحان زیب کا مزید کہناتھا کہ چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ پر فائرنگ کرنےوالے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی گئی،محسن داوڑ کے پاس پولیس سکیورٹی موجود تھی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن مہم کے سلسلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے تپتی جارہے تھے،محسن داوڑ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔