کھاریاں ( نئی دنیا )تھانہ گلیانہ پولیس نے گھرسے نقدی اور دیگر سامان چوری کرنے والے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
55 ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے علاقہ باغانوالہ کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ قریبی عزیز کی شادی پر گئے تھے۔ واپس گھر آ کر دیکھا نا معلوم ملزمان نے برآمدے کی جالی کاٹ کرگھر سے نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔درخواست موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ایس ایچ او گلیانہ کو اس واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر کے مال مسروقہ برآمد کرنے کی ہدائیت جاری کی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر شاہد حسنین، ASI ندیم اور انکی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوری کی واردات میں ملوث دونوں ملزمان 1۔زین العابدین 2۔عباس علی کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے 55 ہزار رروپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
ترجمان گجرات پولیس