گجرات ؛ عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) اور (ق)لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر جلد پیشرفت متوقع ہے،ذرائع کے مطابق(ق)لیگ 2018میں قومی کی 4اور صوبائی اسمبلی کی8جیتی ہوئی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، 2018میں ان نشستوں پر سالک حسین، مونس الہی، حسین الہٰی اور طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتے تھے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ق)لیگ 2018کے الیکشن میں جیتی ہوئی سیٹوں کے علاوہ مزید نشستوں کی خواہش بھی رکھتی ہے اور اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے رہنما آئندہ دنوں میں ملاقات کرسکتے ہیں،آئندہ عام انتخابات کے لیے چوہدری شجاعت کے بیٹے شافع حسین بھی میدان میں ہیں، انہوں نے گجرات سے صوبائی اسمبلی کی 2نشستوں پر کاغذات جمع کرائے ہیں.
ذرائع کے مطابق گجرات میں سالک حسین اور شافع حسین کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکان ہے جب کہ گجرات سے حسین الہٰی اور موسی الہٰی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں ہے،اس کے علاوہ بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید ہیں۔