سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نئی دنیا) سینیٹ سیکرٹریٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ سیکرٹریٹ نے جاری کیا، قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر، وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملکی صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن شیڈول کو تبدیل کرے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں