اسلام آباد ایئر پورٹ سمیت کئی ائیرپورٹس پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع ہوگئے

اسلام آباد ( نئی دنیا )پاکستان کے کئی ایئر پورٹس پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع کر دیئے گئے ہیں ۔قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس دی ہیں، اسلام آباد سمیت زیادہ تر ایئر پورٹس پر باہر سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے۔بیرونِ ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی جبکہ چند ظاہر ہونے والے کووڈ کیسز کی جینوم سیکونسنگ بھی ہو رہی ہے۔ کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ جے این 1 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں