امریکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد مسافر طیارے کا درمیانی دروازہ ٹوٹ کر جہاز سے الگ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق مسافر طیارے نے پورٹ لینڈ نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے لیے اڑان بھری تھی اور اس میں 171 مسافر اور 6 کریو ممبرز سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور طیارے کو 16،325 فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد بحفاظت واپس لینڈ کرا لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ہوا کے پریشر سے ایک بچے کی شرٹ پھٹنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جس مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا وہ امریکی ایئر لائن کو اکتوبر 2023ء میں ملا اور اس نے 11 نومبر 2023ء سے باقاعدہ کمرشل پروازوں کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے یہ طیارہ 145 مرتبہ اڑان بھر چکاہے ۔