پاکستانی حکومت اور سعودی حکومت کے درمیان حج 2024 ء کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد ؛ پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے۔
نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، منٰی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی وزیرحج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں