پاکستان کی کشمالہ طلعت نے رواں برس ہونے والے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جکارتہ میں ہونے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 10 میٹر ائیر پستول میں کشمالہ طلعت نے پہلے راؤنڈ میں 575 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
ایشین گیمز برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت نے فائنل میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے گولڈ میڈل کیلئے بھارت کی عیشا سنگھ سے مقابلہ کیا۔
کشمالہ سلور میڈل کی حقدار ٹھہریں لیکن پاکستان کیلئے پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرلی۔
پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری رضی احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ اولمپکس کوٹہ پلیس حاصل کرکے کشمالہ نے پیرس اولمپکس 2024 کیلئے جگہ یقینی کرلی ہے ۔
کشمالہ طلعت پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر ہیں، ان سے قبل گلفام جوذف اور جی ایم بشیر بھی اولمپکس میں جگہ بناچکے پیں۔
دوسری جانب ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم نے بھی اولمپکس میں جگہ پکی کرلی ہے جب کہ گھڑ سوار عثمان خان کی کوالیفکیشن پوزیشن مستحکم اور مضبوط ہے۔