الیکشن2024ء(ن)لیگ نے ضلع گجرات کی 3 تحصیلوں گجرات ،کھاریاں ،سرائے عالمگیر کیلئے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن)سینٹرل پنجاب سیل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 62 کیلئے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ،پی پی 27ملک محمد حنیف اعوان ،پی پی 28چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ،این اے 63 نوابزادہ غضنفر گل ،پی پی 29 نوابزادہ حیدرمہدی ،پی پی 30میجر ریٹائرڈ معین نواز وڑائچ ،این اے 65چوہدری نصیر احمد عباس سدھو ،پی پی 33چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ ،پی پی 34میاں طارق محمود ڈنگہ کو ٹکٹ جاری کیا ہے
جبکہ گجرات شہر سے این اے 64 ،پی پی 31،پی پی 32 میں مسلم لیگ (ق)کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے